قدرتی فائدے اور شفا بخش استعمال
پودینہ ہاضم اور مقوی معدہ ہے ۔یہ ریاح وتبخیر،محرک اور اشتہاانگیز ہے ۔معدے کی اینٹھن کو دور کرتااور معدے سے متعلق دیگر
متعدد امراض کی اصلاح میں مدد دیتاہے ۔ یہ جگرکےلئےبہت مفید اورگردے اور مثانےکی پتھریوں کو تحلیل کرتاہے۔
نظام ہضم کی خرابیاں
پودینہ کا جوس عمدہ اشتہاانگیز مشروب ہے۔اس کے تازہ جوس میں ایک چائےکا چمچ لیموں کا رس اور شہد ملا کراستعمال کرنے
سے بدہضمی ،صفرا،ریاحی قولنج، تھرڈورمز،صبح کے وقت اضمحلال اور گرمیوں کے اسہال کا موثرعلاج میسر آتا ہے۔عمدہ نتائج کےلئے یہ مشروب دن میں تین بار پینا چاہے۔
پودینے کے بیج بھی بڑے بچوں میں بدہضمی کی وجہ سے پیٹ درد کا شافی علاج ہیں۔اس طرح کے پیٹ درد میں مبتلا بچے کو ایک چوتھائی چائے کا چمچہ پودینے کے بیج چبانے اور پھر پانی کے ساتھ نگل جانے کے لیے دیئے جائیں تو وہ صحت یاب ہو جاتا ہے۔
سانس کی بیماریاں
پودینے کا ست (جوس) ایک چائے کا چمچہ ،دو چمچےخالص جوکا سرکہ اور ہم وزن شہد چاراونس گاجر کے جوس میں ملا کر دن میں
تین بار دینے سے تپ دق ،دمہ اور برونکائٹس سے افاقہ ہوتا ہے۔ یہ لعاب کو پتلا کرتاہے ۔پھیپھٹروں کو توانائی بخشتاہے
اور مضر صحت جراثیم اور بیکٹیریاسے جسم کو تحفظ دیتاہے ۔تپ دق کے علاج کے لئے دی جانے والی ادویات کے نقصان
دہ اثرات سے بھی بچاتاہے ۔اس کے استعمال سے دمے کے دورے رک جاتے ہیں اور ہو ا کی نالی میں اجتماعات تحلیل ہو جاتے ہیں۔
منہ کی بیماریاں
پودینے کے تازہ پتےروزانہ چبا کر کھانے سے منہ ،گلے اور دانتوں کے امراض سے تحفظ ملتا ہے۔کیونکہ پودینہ جراثیم کش اجزاء رکھتا ہے۔پودینے میں موجود کلوروفل اور جراثیم کش اجزاء مل کر منہ سے ناگوار بو کا خاتمہ بھی کرتے ہیں یہ دانتوں کے
انحطاط،پائیوریا،مسوڑھوں کی خرابی اور دانتوں کا وقت سے پہلے گرناروکتا ہے ۔ پودینہ منہ کو تازہ اور ذائقےکی حس کو بہتر بناتا ہے۔
آواز کا بیٹھ جانا
تازہ پودینے کا جوشاندہ نمک کے ساتھ استعمال کرنے (غرارے) سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے۔چلا کر بولنے یا اونچا
گانے کی وجہ سے گلا بیٹھ جانے پر پودینے کے غرارے بہت مفید رہتے ہیں۔آوازصاف ہو جاتی ہے۔گانے سے پہلےپودینےکے جوشاندے کے غرارے کر لینا سودمند ہے۔ چنانچہ گلوکاروں اور مقرروں کے لئے یہ بہت اچھی چیز ہے۔
جلد کی بیماریاں
تازہ پودینے کا جوس روزانہ رات کو چہرے پر لگانا کیل او ر پھنسیا ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی خشکی دور کرتاہے۔
یہ جوس کیڑوں کے کانٹے والی جگہ،ایگزیما،خارش تر او ر جلدکی سوزش پہ لگانا بھی مفید ہے۔
برتھ کنڑول
ایورویدک میں خشک پودینے کا سفوف برتھ کنٹرول کےلئے مفید دوا ہے۔ اگر کوئی خاتون مباشرت سے کچھ دیر پہلے دس گرام
یہ سفوف کھالے تو استقرار کا خطرہ نہیں رہتا۔ پودینے کو ہمیشہ سائے میں خشک کرنا چاہے اس کے بعد سفوف بنا کر کسی بوتل
میں محفوظ کر لیں۔

No comments:
Post a Comment