Breaking

Sunday, 25 October 2020

ایک ﷲ والے کی نصیحت قرآن پاک دل کے زنگ کو کیسے صاف کرتا ہے

 

ایک ﷲ والے کی نصیحت   قرآن  پاک  دل  کے زنگ کو  کیسے  صاف کرتا ہے

ایک  لڑکے نے ایک  با با جی سے سوال کیا  جو با با ایک  جونپٹری میں رہتا تھا   بابا  جی   میرا آپ سے ایک سوال ہے کیا قرآن پاک پڑھنے سے دل کا زنگ کیسے اترتا ہے  بابا  جی اُسکے  سوال کے جواب میں سنی ان سنی کر دی  لڑکے دو تین  بار سوال کیاتو پھر بابا جی نے  اُس لڑکے سے کہا کونے  میں ایک بالٹی پڑی ہے  اس بالٹی  کو  اُٹھا اور جا  پانی بھر کے لا   لڑکے نے  بالٹی اُٹھائی  اور پانی بھرنے  کےلیے چل پڑا جب پانی بھرنے لگا تو بالٹی اندر سے کالی سیاہ تھی  اور   بالٹی میں سوراخ بھی تھے   جب   لڑکے  نے پانی بھر ا بالٹی میں  بابا جی تک  جاتے جاتے پانی ختم ہو گیا جب لڑکے   نے با با جی  کو سارا ماجرا سنایا  تو   مسکرایا اور  لڑکے سے کہا پھر جاو  پانی  

بھر کے لاو    لڑکے نے سوچا کہ بابا جی کی بات میں کوئی حکمت ہے  لڑکا پھر  بالٹی میں پانی بھر نے چلا گیا اس لڑکے انتے  چکر کاٹے 

پانی بھرنے میں  آخر کار  لڑکا تھک گیا  بابا جی سے کہا  کہ اب میں تھک گیا ہوں اور مجھ میں ہمت نہیں ہے اور پانی لانے کی  بابا جی نے  کہا بالٹی کے اندر  دیکھو    جب لڑکے نے بالٹی کے اند ر دیکھا تو  باٖلٹی  بلکل  سفید ہو چکی تھی  تو  بابا جی نے کہا اس باٖلٹی میں پانی تو  

نہیں آیا   لیکن پانی کی صفت نے اسے سفید کر دیا ہے قرآن پاک پڑھتا جا پڑھتا جا  پڑھتا جا پڑھتا جا اس کی صیفات ترے دل 

کو یو ہی   زنگ سے صاف کر کے اس دل میں موجود دنیا داری کے سوراخوں سے سارا زنگ بہا کر لے جائے گی آخر میں دل صاف ستھرا   دنیا کی آلائشوں سے پاک ہو کر  تجھے ﷲ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جوڑ دے گا بس یہی تھا تیرے سوال کا جواب  

دوستوں اس سے ہمیں  سبق  ملتا ہے کہ دینا میں  کو ئی بھی کام ہو  محنت اور سچی لگن  سے اُس کام کو کرتے رہیں  تو ﷲ پاک منزل ضرور عطا کرتے ہیں

No comments:

Post a Comment