Breaking

Sunday, 15 November 2020

چند گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے یرقان سے محفوظ رہا جا سکتا ہے


 چند گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے یرقان سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔جگر انسانی جسم میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے جو کھانا ہضم کرنے میں مدد کے ساتھ ضروری غذائیت بھی جسم کو فراہم کرتاہے۔جگر ہی خون میں پروٹین،چربی اور گلوکوز کی سطح کو منظم کرتا ہے۔جسم میں جمع ہونے والے زہر کے خاتمے کے لئے جگر مسلسل کام کرتا رہتا ہے۔جگر کی بہت سی بیماریاں بھی ہیں جن میں ہیپا ٹائٹس اے،بی،سی،ڈی اور یرقان وغیرہ شامل ہیں،صحت مند رہنے کے لئے ان بیماریوں سے بچنا ضروری ہے۔

ڈاکٹرز ایسی غذاؤں سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں جو جگر کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہیں لیکن خدا نخواستہ اگر جوائنڈس یعنی یرقان ہو جائے تو چند گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے اس بیماری سے با آسانی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

گنا

گنا ہاضمے کے لئے اچھا ہوتا ہے۔یہ جگر کے کام کو مزید بہتر بناتا ہے۔روزانہ گنے کا جوس پینے سے یرقان کا مریض اس مرض سے شفاء حاصل کر سکتا ہے۔

ٹماٹر کا جوس

ٹماٹر خون بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ٹماٹر میں ایک جز لیوپیین موجود ہوتا ہے جو جگر کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتاہے۔صبح کے وقت ٹماٹر کے جوس کا ایک گلاس نمک اور مرچ ملا کر پینا جگر کی صحت کے لئے معاون ہے۔

مولی کے پتے

جوائنڈس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے مولی کے پتوں کا استعمال بھی صدیوں سے تجویز کیا جا رہا ہے۔

ان پتوں میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو آنتوں کی نقل و حرکت کو بہتر کرتے ہیں۔

لیموں

لیموں میں سوزش دور کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جو جوائنڈس سے نجات حاصل کرنے کے لئے سود مند ہے۔یہ جگر کے خلیات کو نقصان سے محفوظ رکھتا ہے۔

پپیتے کے پتے

پپیتے کے پتوں کا پیسٹ بنا کر مسلسل استعمال کرنے سے یرقان سے شفاء حاصل کی جا سکتی ہے۔

پالک

پالک میں لوہے کی مقدار بہت زیادہ ہے۔پالک کا جوس بھی جوائنڈس کے مریض کے لئے موثر گھریلو علاج ہو سکتا ہے۔پالک کے پتوں کے ساتھ گاجر کا استعمال بھی مفید بتایا جاتا ہے۔

چھاچھ

چھاچھ بھی ہاضمے کے لئے ایک بہترین مشروب ہے جس پر نمک،کالی مرچ اور زیرے کی ایک چٹکی ڈال کر روزانہ پینے سے یرقان کے مریض کو اس بیماری سے نجات مل سکتی ہے۔

خالص شہد پانی میں ملا کر دن میں دو مرتبہ پینا جگر کی تقویت اور یرقان کے لئے مفید ہے۔ ماہرین صحت نے غذاؤں کا ایک شیڈول بھی بتایا ہے کہ جس کے ذریعے یرقان کے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

صبح بیدار ہونے پر

گرم پانی کا ایک گلاس لیموں کا رس ملا کر پی لیجیے۔

ناشتہ

سیب،پپیتا،انگور،بیریز اور آم مناسب مقدار میں کھایئے۔

ایک کپ گندم کا دلیہ یا بغیر چھنے آٹے کی بریڈ کا ایک سلائس کھائیے۔

قبل از لنچ

مالٹے یا کینو کا جوس۔

دوپہر کا کھانا (لنچ)

بغیر چھنے آٹے کی دو چپاتیاں،سبز پتوں والی سبزیاں اور ایک گلاس لسی۔

سہہ پہر

اورنج جوس یا ناریل کا پانی ایک گلاس۔

رات کا کھانا

بغیر چھنے آٹے کی دو چپاتیاں،پکے ہوئے آلو میتھی اور پالک۔رات سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ میں حسب منشاء شہد ملا کر پی لیجیے۔

No comments:

Post a Comment