Breaking

Monday, 16 November 2020

وہ غلطیاں جو جلد بوڑھا کر دیتی ہیں,خراب غذائی عادات,کم نیند.تناو , جسمانی سرگرمیوں سے دوری, تمباکو نوشی

 

وہ غلطیاں جو  جلد  بوڑھا کر دیتی ہیں

ہوسکتا ہے آپ ایسے اسی یا نوے سالہ افراد کو جانتے ہوں جو جسمانی طور پر مستعد اور ہر کام کرتے ہوں اور ایسے بھی چالیس یا پچاس سال کے لوگ آپ نے دیکھے ہوں  گے جن سے ہلا بھی نہیں جاتا۔درحقیت آپ کی چند عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو جسم کو 

تیزی سے بڑھاپے کی جانب گامزن کر دیتی ہیں۔تاہم ان عادتوں سے واقف ہو کر انہیں  ترک کرنا اور قبل ازوقت  بڑھاپے

سے بچنا کافی آسان ہے۔

خراب غذائی عادات

ناقص غذاشرطیہ آپ کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بناسکتی ہے،جنک فوڈ ،میٹھی یا زیادہ چربی والی غذائیں  اس سفر کو تیز کر دیتی

ہیں جبکہ محدود مقدار میں کیلو ریز اور زیادہ غذائیت پر مبنی خوراک جیسے پھل ،سبزیاں،اجناس اور گوشت وغیرہ کا استعمال اس سے

بچاتاہے

کم نیند

اگر آپ مناسب نیند نہیں لیتے تو آپ کا پورا جسم متاثر  ہوتا ہے،نیند صحت مند اور خوش باش زندگی کے ضروری ترین اجزاء

میں سے ایک ہے ،کیونکہ یہ دماغ کو اپناکام ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہے جبکہ جسمانی وزن میں اضافہ، کینسر اور دیگر طبی مسائل

کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔

تناو 

کبھی کبھی کا تناو تو نقصان دہ نہیں بلکہ آگے  بڑھنے کا  حوصلہ دیتا ہے کیونکہ یہ مختلف ہارمونز کو خارج کرتا ہے ، مگر جب یہ روزمرہ

میں آپ کو شکار کرنے لگے تو یہ  ہارمونز سر درد اور دل میں درد کا باعث بنتے ہیں ،طویل المعیاد بنیادوں پر شدید تناو آپ کو 

نوجوانی میں ہی بوڑھا دکھا نے لگتا ہے۔

  جسمانی  سرگرمیوں سے دوری

ہر وقت  بٹیھے رہنے کی عادات جسم کےلیے تباہ کن بلکہ جا ن لیوا  ثابت ہوتی ہے ،بیٹھے رہنے کے نتیجے میں زیر یں جسم کے 

عضلات کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے جبکہ میٹابولز پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انسان جلد بوڑھا ہونے لگتاہے۔

ضروری نہیں کہ آپ بہت زیادہ جسمانی محنت کرنے لگیں بلکہ کرسی سے کچھ دیر کے اٹھ کر چہل قدمی کرنابھِی مثبت اثرات 

مرتب کر سکتا ہے۔

 تمباکو نوشی

اگر آپ تمباکو نوشی ،منشیات وغیرہ کی لت کا شکار ہوں تو یہ چیزیں جسم کو آپ کے خیال سے بھی تیزی سے تباہ کر دیتی ہیں،

،ایک سگریٹ کے نتیجے میں پندرہ منٹ کے اندر ڈی این اے کو نقصان پہنچ سکتاہے تو اس سے نجات پالیناہی بہترین ہے۔

تمباکو نوشی کے نتیجے میں جلد موت کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتاہے ۔

خطرات کے عناصر کو نظر انداز کرنا

اگر ہائی بلڈ پریشر ،ہائی بلڈ گوکوز کی تشخص نہ ہو سکےتو جسم کو تباہ کر دینے والے  امراض ثابت ہوتے ہیں،مسئلہ  یہ ہے کہ اکثر 

افراد کو ان امراض کا علم ہی اُس وقت ہوتا ہے جب ہارٹ اٹیک یا فالج کا حملہ ہوتا ہے اوراُس وقت تک کافی تاخیر  ہوچکی 

ہوتی ہے،توہر چندماہ کے اندر ان کے ٹیسٹ کرالینا اور ان کی علامات پر نظر رکھنا ضروری ہوتاہے۔


No comments:

Post a Comment